Patient has the right to recieve the best possible care available, with respect and kindness regadless of age, religion, gender, nationality, social and economic background or mental ability.
patient or designated attendant shall receive the complete information about the diagnosis, prognosis, potential complications and proposed treatment by treating consultant in language and term that is understandable in order to make informed decisions.
At the time of discharge patient shall get a discharge card containing the summary of investigation diagnosis, treatment and follow-up advice.
An informed consent shall be taken from patient or designated attendant before any invasive/high risk procedures or treatment. Shifting to critical area and blood or blood product transfusions.
Patient or designated attendant has the right to refuse treatment and to seek discharge we will advice you of medical consequences of such decisions. However, hospital will not be responsible for the consequences resulting from such actions made by you.
In case of genuine dissatisfaction with treatment the patient is entitled to request a change in his/her treating consultant and to seek redress of his/her grievance..
you have the right to request the detailed final bill with an explanation related to services and treatment after discharge. However, Provisional bill is an estimate and may change over the course of your treatment.
you shall be provided care with full recognition of your individual need for privacy. All the record of patients must be kept restricted to treating physician/surgeon and Hospital authorized authority.
مریض کے حقوق
مریض کو ہر ممکن بہترین علاج حاصل کرنے کا حق حاصل ہے جس میں عمر، مذہب، جنس، قومیت، سماجی، اقتصادی پس منظر، جسمانی یا ذہنی صلاحیت سے قطع نظر احترام اور شفقت شامل ہے۔
مریض یا نامزد تیمار دار کو معالج کی جانب سے زبان و بیان میں قابل فہم تشخیص، بیماری کا نتیجہ، ممکنہ پیچیدگیاں اور تجویز کردہ علاج کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوں گی تاکہ وہ درست فیصلہ کر سکے۔
مریض کو ڈسچارج کے وقت مکمل طبی خلاصہ اور تحقیقات، تشخیص، علاج اور مزید علاج کے مشورے کے ساتھ ڈسچارج کارڈ فراہم کیا جائے گا۔
کسی بھی خطرناک یا حساس علاج سے پہلے مریض یا نامزد تیمار دار کی باخبر رضامندی لی جائے گی، جیسے کہ حساس علاقوں میں منتقلی یا خون و خون کی مصنوعات کی منتقلی۔
مریض یا نامزد تیمار دار کو علاج سے انکار اور ڈسچارج کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ تاہم، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے طبی نتائج کے بارے میں آپ کو مطلع کیا جائے گا۔ لیکن، اسپتال ان فیصلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نتائج کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
علاج کے بارے میں حقیقی عدم اطمینان کی صورت میں، مریض اپنے معالج کو تبدیل کرنے اور اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درخواست دینے کا حق رکھتا ہے۔
آپ کو تفصیلی بل کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے، جس میں فراہم کردہ خدمات اور علاج کے بارے میں وضاحت شامل ہوگی۔ تاہم، ابتدائی بل ایک تخمینہ ہے اور علاج کے دوران یہ تبدیل ہوسکتا ہے۔
آپ کو نجی ضروریات کی مکمل شناخت کے ساتھ علاج فراہم کیا جائے گا۔ مریض کے تمام ریکارڈز کو معالج ڈاکٹر/سرجن اور اسپتال کی مجاز اتھارٹی تک محدود رکھا جائے گا۔
Patient Responsibilities
Providing complete and truthful information to your healthcare providers for your medical treatment.
Abiding by the Hospital rules and regulations during admission, treatment discharge etc.
Seeking complete information and explanation regarding Hospital services and charges, and to fulfill your financial obligations timely.
Being considerate of the rights of other patients, staff and hospital environment with respect of noise control, “NO Smoking” policy, “No Weapons” Policy and visiting hours.
Exercising care and caution in using Hospital facilities and equipment.
Ensuring the safety and security of any personal belonging. The Hospital cannot be held responsible for loss, damage or theft of any item.
Maintaining respectful and professional behavior when interacting with our medical or non-medical staff under all circumstances and cooperating in carry out assessment, investigation and treatment procedures.
مریض کی ذمہ داریاں
اپنے علاج کے سلسلے میں اپنے معالج ک مکمل اور درست معلومات فراہم کریں۔ ٭ اپنے علاج کے بعد Discharge وغیرہ کے وقت اسپتال کے قوانین و ضوابط پر عملدرآمد کریں۔
اسپتال کی خدمات کے عمومی معلومات اور وضاحت کی طلبی کریں اور اپنے مالی واجبات کی بروقت ادائیگی کریں۔
اسپتال میں قیام کے دوران دیگر مریضوں، عملے اور اسپتال کے ماحول کے حقوق کا خیال رکھیں۔ شور، “No Smoking” پالیسی اور ملاقات کے اوقات کے خلاف نہ جائیں۔
اسپتال کے استعمال میں آنے والے آلات اور دیگر سہولیات کا مناسب خیال رکھیں۔
اپنے ذاتی سامان کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنائیں، اسپتال کسی بھی قسم کے نقصان، چوری یا گمشدگی کی صورت میں ذمہ دار نہیں ہوگا۔
ہمارے طبی اور غیر طبی عملے سے احترام کے ساتھ پیش آئیں اور مکمل تعاون کریں تاکہ آپ کے علاج کے سلسلے میں تشخیص، تحقیق اور علاج کے عمل کو بہتر طریقے سے سر انجام دیا جا سکے۔